کرناٹک کی سابقہ حکومت کے سفری اخراجات 24کروڑ روپئے ، وزراء میں یوٹی قادر نے سبھوں کو پیچھے چھوڑدیا

بیلگاوی 11؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) سدارامیا حکومت کے دوارن سب سے زیادہ سفر ی اخراجات میں یوٹی قادر کا نام پہلے نمبر پر ہے جنہوں نے صرف سفر پر ایک کروڑ چھپن لاکھ آٹھ ہزار نو سو پچانوے روپئے خرچ کیے۔ سماجی کارکن بھیمپا کی جانب سے داخل آر ٹی آئی کے جواب میں یہ خلاصہ ہوا ہے کہ سدارامیا حکومت نے پانچ سال کے دوران صرف سفری اخراجات پر 24کروڑ روپئے خرچ کیے۔ یوٹی قادر کے بعد سب سے زیادہ سفری اخراجات رامناتھ رائے کے رہے جنہوں نے ایک کروڑ باون لاکھ چھتیس ہزار تین سو اکیس روپئے اور اس کے بعد وزیر قانون ٹی بی جیا چندرا نے ننانوے لاکھ بہتر ہزار اکتالیس روپئے خرچ کیے۔ اطلاعات کے مطابق سابقہ حکومت نے ہر کلومیٹر کے لیے تیس روپئے مختص کیے تھے اور روزانہ کے لیے دو ہزار روپئے جبکہ ریاست کے باہر سفر کرنے پر دو ہزار پانچ روپئے مختص کیے گئے تھے۔

Share this post

Loading...