انسانیت ایک بار پھر شرمسار

یہ شخص ویٹر کنٹراکٹر کی حیثیت سے بنگلور میں ملازمت کررہا تھا۔ یعنی بہارسے ملازموں کو لاکر بنگلور کے معمار کے حوالے کرتا اور ملازموں سے کمیشن وصولتا۔ متاثرہ بیٹی نے شکایت میں ریپ کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملزم کی پہلی بیوی کی بیٹی ہے ، اس کی ماں بہار میں ہی مقیم ہے جب کہ دوسری بیوی کے ساتھ ملزم پنٹو بنگلور میں مقیم تھا۔ تین مہینے پہلے پی یوسی میں داخل کرنے کے لیے متاثرہ لڑکی لوبہار سے بنگلور لایا گیاتھا، اُس دن سے اب تک ایک کمرے میں بند رکھتے ہوئے جنسی ظلم ڈھاتا رہا۔ پینیا پولس نے معاملہ درج کرنے کے بعد ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کررہی ہے۔ اس بات کی اطلاع ڈی سی پی سندیپ پاٹل نے دی ہے۔

Share this post

Loading...