بنگلورو08؍اپریل2021(فکروخبرنیوز) ریاستِ کرناٹک میں بنگلورو اور منگلورو سمیت آٹھ شہروں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ 10 اپریل سے شروع ہوگا۔
کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات پر وزرائےاعلیٰ کی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہوئی آن لائن نشست کے کچھ ہی دیر بعد کرناٹکا حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔
ان شہروں میں بنگلورو، منگلورو، ٹمکور، بیدر، کلبرگی، میسور، اڈپی اور منیپال شامل ہیں جہاں رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
Share this post
