اُنہوں نے کہا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس آئی نے بھی انتخابی منشور میں بے قصور محروس مسلم نوجونواں کی رہائی کے اخدامات کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ وزیر داخلہ کے جے جارج نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ جج تمام محروس مسلم نوجوانوں کے معاملات کا جائزہ لے کر حکومت کورپورٹ پیش کریں گے ۔ رپورٹ کی موصولی کے بعد حکومت بے قصور مسلم نوجوانوں کی رہائی کے اقدامات کرے گی ۔ پولیس ذرائع کے بموجب 2000 ء سے کل226مسلم نوجوانوں کو مختلف الزامات کے تحت جیلوں میں بند ہیں ان نوجوانوں کا تعلق گلبرگہ، بیجاپور،ہبلی اور بھٹکل شہروں سے ہے ۔ ان میں سے83ضمانت پر رہا ہوئے جبکہ15سے زائد نوجوانوں کو تفتیش کے لئے پولیس دیگر ریاستوں کو لے گئی ہے ۔ ارشاد احمد کنوینر مسلم سیول رائٹس کے بموجب مسلم نوجوانوں کی کثیر تعداد دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات کے تحت جیلوں میں بند ہے ۔ ان میں زیادہ تر نوجوانوں کی عمر 18سے25سال کے درمیان ہے اور یہ پیشے سے ڈاکٹرس و انجینئرس ہیں .
کرناٹک کے عازمین حج کی روانگی کیلئے قمرالاسلام کا دورۂ حیدرآباد
گلبرگہ۔5اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) کرناٹک کے وزیر حج و وقف الحاج قمرالاسلا م صاحب وزیر اقلیتی بہبود بلدی نظم و نسق پبلک انٹر پرائزس و نگراں وزیر گلبرگہ ضلع حیدرآباد پہنچ چکے ہیں ۔ وہ9اکتوبر تک حیدرآباد میں مقیم رہ کر اضلا ع گلبرگہ ،یادگیر ،بیدر اور رائچور کے عازمین حج سے ملاقات کریں گے اور ان عازمین حج کی حیدرآباد سے روانگی کے انتظامات کی راست نگرانی کریں گے ۔ الحاج قمرالاسام حیدرآباد پہنچ کر کرناٹک کے عازمین حج کی روانگی کے انتظامات میں شخصی دلچسپی لینے والے کرناٹک کے پہلے وزیر حج ہیں ۔قمرالاسلام کے ہمراہ اُن کے پرسنل اسٹنٹ نثار احمد ، محمد ابراہیم اور رؤف الدین کچہری والا رکن کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی ہیں ۔ اضلاع گلبرگہ، یادگیر، بیدر اور رائچور کے عازمین حج الحاج قمرالاسلام صاحب سے ربط پیدا کرنے یا کسی بھی قسم کی دشواری کوئی مسئلہ درپیش ہونے کی صورت میں قمرالاسلام صاحب کے پرسنل اسٹنٹ کے فون نمبرات9845892954اور9916328786پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔الحاج قمرالاسلام صاحب کرناٹک کے عازمین حج کی فلائٹس کے روانگی کے وقت بھی موجود رہ کر بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔ گلبرگہ ضلع سے 398عازمین حج روانہ ہو رہے ہیں ، حیدرآباد سے کرناٹک کے عازمین حج کی آخری فلائٹ 9اکتوبر کو ہے ۔
تروپتی میں اسلامی یونیورسٹی کے خلاف احتجاج
بنگلور۔5اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)ہندو جاگرن سمیتی نے آندھراپردیش کے تروپتی میں قائم کی جارہی انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی کے خلاف 6؍اکتوبر کو کرناٹک میں ریاست گیر احتجاج منظم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ہندو جاگرن سمیتی کے ریاستی ترجمان موہن گوڑان نے آج یہاں اخباری کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے ہندوؤں کے مقدس شہر تروپتی میں انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی کے قیام کی پرزور مخالفت کی اور کہا کہ مجوزہ یونیورسٹی کی 7منزلہ عمارت غیر قانونی طور پر تعمیر کی جارہی ہے اور عمارت 7ایکر کے جس رقبہ اراضی میں تعمیر کی جارہی ہے وہ لارڈ وشنو دیوستھان کا مپلکس کی ملکیت ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ تروپتی میں اسلامک یونیورسٹی کے قیام کے خلاف ہندو عوام میں بیداری لانے کے لئے تحریک چلائی جائے گی اُنہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 6؍اکتوبر کو منظم کئے گئے ریاست گیر احتجاج کی مختلف ہندو تنظیموں نے حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ موہن گوڑا نے مسلم نوجوانوں کو گرفتار نہ کرنے ریاستی حکومتوں کو جاری کی گئی مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے کی ہدایت پر بھی شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ شنڈے دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کے حامی ہیں ۔
Share this post
