بنگلورو 12؍ ستمبر 2018(فکروخبرنیوز) ریاست کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی نے ڈگری میں زیر تعلیم طلباء کے درمیان لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ لیپ ٹاپ ایس سی ایس ٹی طلباء کے درمیان تقسیم کیے جائیں گے۔ میسور میں مہارانی کالج میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت طلباء کو تعلیمی میدان میں قابلیت پیدا کرنے کے لیے لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کررہی ہے تاکہ تمام طلباء کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرسکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت ڈگری کالج کے ترقیاتی کاموں کے لیے ایک ہزار کروڑ روپئے مختص کرنے جارہی ہے ۔
Share this post
