کرناٹک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کٹوتی کا وزیر اعلیٰ نے دیا اشارہ

karnatak, petrol , diesel,

بنگلورو 27 اپریل 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) بی جے پی کی حکومت والے کرناٹک میں ایندھن کے سیلز ٹیکس میں مزید کٹوتیوں کا اشارہ دیتے ہوئے چیف منسٹر بسواراج بومئی نے بدھ کو کہا کہ ایسے کسی بھی فیصلے کے لیے ریاست کی معیشت کو ذہن میں رکھنا ہوگا۔.

وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے پٹرول کی اونچی قیمتوں پر اپوزیشن کی حکومت والی ریاستوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پوچھا کہ کیا وہ ٹیکسوں میں مزید کمی کرنا چاہیں گے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی معیشت کو بھی دیکھنا ہے، اس کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ایکسائز ڈیوٹی میں کٹوتی کے فیصلے کے بعد کچھ ریاستوں نے ایندھن پر سیلز ٹیکس کم کرنے کی شروعات کی اور کرناٹک کی مثال دی۔ بومئی نے یہ بھی کہا کہ اگر دوسری ریاستیں ٹیکس کم کرتی ہیں تو اس سے پڑوسی ریاستوں کو مدد ملے گی۔

حکومت نے نومبر 2021 میں پٹرول پر سیلز ٹیکس کو 35 فیصد سے کم کر کے 25.9 فیصد اور ڈیزل پر 24 فیصد سے کم کر کے 14.34 فیصد کر دیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 30 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔ اس وقت بنگلورو میں پٹرول کی قیمت 111.09 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.79 روپے فی لیٹر ہے۔

 

 

Share this post

Loading...