کرناٹک میں بڑھ گئیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں

15؍جون 2024(فکروخبرنیوز) کرناٹک حکومت نے آج پٹرول کی قیمت میں 3 روپیے اور ڈیزل کی قیمت میں  3.02 روپیے اضافے کا اعلان کیا۔

رپورٹس کے مطابق اس اضافے سے ریاست کے لیے سالانہ 2,500 کروڑ سے 3,000 کروڑ روپے کی اضافی آمدنی متوقع ہے۔

ہفتہ کو ریاستی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق کرناٹک سیلز ٹیکس (KST) پٹرول پر 25.92% سے بڑھا کر 29.84% اور ڈیزل پر ٹیکس کی شرح 14.34% سے بڑھا کر 18.44% کر دی گئی ہے۔

حکم کے مطابق یہ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ بنگلورو میں اس وقت پٹرول کی قیمت 99.84 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت 85.93 روپے فی لیٹر ہے۔

Share this post

Loading...