بنگلورو17؍ فروری 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک میں نئے تعلیمی سال 22-2012 کا آغاز 15 جولائی سے ہوگا۔
عام طور پر یہاں نیا تعلیمی سال یکم جون سے شروع ہوتا ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیم پر پڑنے والے نقصان کو دیکھتے ہوئے کچھ ماہ مزید تعلیم کے لیے دئیے گئے ہیں اور نیا تعلیمی سال بجائے یکم جون کے 15 جولائی کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم اس بات کی وضاحت بھی کی ہے کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کی شروعات ہی میں ختم ہوجائیں گے اسی ماہ کے آخر میں نتائج کا بھی اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع : ادیاوانی
Share this post
