کرناٹک میں نافذ ہوسکتا ہے دوبارہ لاک ڈاؤن؟؟

بنگلورو08؍ ا گست 2021(فکروخبرنیوز) ریاست میں کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ بساوراج بومائی نے نائٹ کرفیو اور سرحدی اضلاع میں ویکنڈ کرفیو نافذ کیا ہے جس کے بعد یہ عوام کے سامنے ایک بڑا سوال ہے کہ کرناٹک میں لاک ڈاؤن نافذ ہوسکتا ہے؟

انڈیا ڈاٹ کام میں نشر ایک خبر کے مطابق  کرناٹک کے وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر نے واضح طور پر کہا کہ ریاست گیر لاک ڈاؤن کو دوبارہ نافذ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کرناٹک حکومت نے جمعہ کے روز کیرالا اور مہاراشٹر کی سرحدوں سے متصل اضلاع میں ہفتے کے آخر میں کرفیو نافذ کردیا اس کے علاوہ رات کے کرفیو کو رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک بڑھا دیا ہے تاکہ COVID-19 ٹرانسمیشن کی زنجیر کو توڑا جا سکے۔ اس سے قبل ریاست میں رات کا کرفیو رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک تھا۔ ۔

دریں اثنا، بنگلورو پولیس نے شہر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 16 اگست تک شہر میں دفعہ 144 نافذ کی ہے۔

اس کے بعد یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ نئی باسوراج بومائی کی زیر قیادت ریاستی حکومت کوویڈ کیسز میں اضافے کے پیش نظر ریاست گیر لاک ڈاؤن نافذ کر سکتی ہے۔ تاہم، کے سدھاکر، جنہوں نے چیف منسٹر بسوراج بومائی کی کابینہ میں صحت اور طبی تعلیم کے قلمدانوں کو برقرار رکھا، نے دی نیو انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ صورتحال کنٹرول میں ہے اور فی الحال ریاست بھر میں لاک ڈاؤن لگانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مزید انہوں نے مزید کہا کہ حکومت روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کی نگرانی کرے گی اور ماہرین کی رائے اور ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی (ٹی اے سی) کی سفارشات کی بنیاد پر مناسب فیصلے کرے گی۔

Share this post

Loading...