بنگلورو 14؍ مئی 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک میں آج کوویڈ ۔ 19 کے 22 نئے مثبت معاملات سامنے آئے جس کےساتھی ہی مریضوں کی تعداد 981 ہوگئی۔
محکمۂ صحت کے عہدیدار نے بتایا کہ ریاست میں اب تک 981 کوویڈ 19 مثبت واقعات کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس میں 35 اموات شامل ہیں اور 456 اب تک اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔
نئے معاملات میں بنگلورو شہر سے پانچ ،بیدر ، گدگ اور منڈیا سے چار چار ، داونگیرہ سے تین ، بیلگاوی اور باگلوٹ سے ایک ایک ہے ۔ ان معاملات میں چار نابالغ بھی شامل ہیں جن میں ایک چھ سال کا بچہ بھی ہے۔
چھ مثبت مریضوں کی ممبئی اور چار احمد آباد کی سفری تاریخ ہے۔ دوسرے مثبت افراد کنٹینمنٹ زون سے رابطہ میں تھے۔
Share this post
