کرناٹک کے 19 اضلاع میں لاک ڈاؤن میں ڈھیل ،  11 اضلاع میں لاک ڈاؤن ایک ہفتہ بڑھادیا گیا ، پڑھئے رپورٹ

بنگلورو 10 جون2021(فکروخبرنیوز) ریاست کرناٹک کے 19 اضلاع میں 14 جون کے بعد موجودہ لاک ڈاؤن میں ڈھیل دی گئی ہے  لیکن 11 اضلاع میں لاک ڈاؤن میں 21 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔ ان گیارہ ریاستوں میں جنوبی کنیرا ( منگلورو ) بھی شامل ہے۔

جنوبی کنیرا، کوڈاگو ، ہاسن، چِکمنگلورو ، شیواموگا، داونگیرہ ، میسورو، چامراج نگر، منڈیا، بیلگاوی اور بنگلورو دیہی اضلاع میں، جن کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے، موجودہ مکمل لاک ڈاؤن ایک اور ہفتے بڑھادیا گیا ہے۔

تاہم بنگلورو اربن سمیت 19 اضلاع میں جمعہ کی رات 7 بجے سے پیر کی صبح 5 بجے تک، ہفتے کے آخر میں سخت کرفیو رہے گا۔

ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات پر مبنی کوویڈ کنٹرول رپورٹ سے متعلق سینئرعہدیداروں اور وزراء سے مشاورت کے بعد آج جمعرات کی رات وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا نے کہا کہ  11 اضلاع میں ک جہاں موجودہ لاک ڈاؤن پابندیوں کو جاری رکھا جائے گا، اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور انچارج وزراء کو موجودہ صورتحال کی بنیاد پر مزید سخت پابندیوں کے نفاذ کا اختیار دیا گیا ہے۔

کے ایس آر ٹی سی بس ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ بی ایم ٹی سی بس ٹرانسپورٹ خدمات اور میٹرو سروس بھی   21 جون تک نہیں چل پائے گی ۔ وزیر اعلی نے آٹورکشا، ٹیکسی سرویس کی اجازت دی ہے۔ لیکن ٹیکسیوں اور آٹو رکشہ میں دو افراد ہی سفر کرسکیں گے۔

اگرچہ وزیر اعلی نے بنگلورو شہر سمیت 19 اضلاع میں کچھ نرمی کا اعلان کیا، لیکن عوام ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے صبح چھ بجے تک دوپہر دو بجے تک کا وقت متعین کیا گیا ہے۔

تمام صنعتوں کو 19 اضلاع میں کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے جو ملازمین کی 50٪ حاضری سے مشروط ہیں۔ تاہم، گارمنٹس کی صنعتوں کو 30٪ عملے کی موجودگی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہے۔

بنگلورو اور دیگر 18 اضلاع میں، جہاں جزوی طوران لاک کا اعلان کیا گیا ہے پارکوں کو صبح پانچ سے صبح دس بجے تک کھولنے کی اجازت رہے گی۔

تعمیراتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے لئے گرانٹ اجازت کے ساتھ، وزیر اعلی نے دکانوں اور ہارڈ ویئر کی دکانوں خصوصا سیمنٹ اور اسٹیل کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہدایات کی تفصیلی فہرست جاری کی جائے گی۔

ڈائجی ورلڈ کے شکریہ کے ساتھ

Share this post

Loading...