بنگلورو08 اپریل 2020 (فکروخبرنیوز) کرناٹک حکومت ان اضلاع میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کے حق میں ہے جو وائرس انفیکشن سے پاک ہے اوریہ مرکز سے منظوری کے بعد ہی طئے کی جاسکتی ہے۔ یہ بات بدھ کو وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے بتائی۔ یہاں پی ٹی آئی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست کے ارکان اسمبلی تنخواہوں میں 30 فیصد کٹوتی کریں گے۔عہدیداروں کے مطابق ریاست کے کل 30 اضلاع میں سے 12 اضلاع میں کوویڈ 19 کے معاملات نہیں ہیں۔ بدھ تک ریاست میں کوویڈ 19 کے 181 واقعات سامنے آئے ہیں جن میں 5 اموات اور 28 صحت یاب ہوئے ہیں ۔ یدیورپا نے کہا کہ اگر وزیر اعظم ریاستوں کو اپنی متعلقہ ریاستوں کی صورتحال کی بنیاد پر فیصلہ (لاک ڈاؤن پر) لینے کا مشورہ دیتے ہیں تو میرا موقف یہ ہے کہ COVID-19 سے پاک اضلاع میں لاک ڈاؤن ہٹایا جائے ۔ انہوں نے کہا، یہ وزیر اعظم کی منظوری لینے کے بعد ہی 14 اپریل کے بعدلوگوں کو اپنے کاروبار شروع کرنے کی اجازت ہوگی لیکن ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پ
Share this post
