کرناٹک میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر نئی ہدایات جاری کرنے کا فیصلہ

loadspeaker, karnataka, bommai

بنگلورو 09 مئی 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ اذان پر دائیں بازو کے گروہوں کے دباؤ کے تحت بسواراج بومائی انتظامیہ نے پیر کو لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کو ریگولیٹ کرنے کے لیے نئی ہدایات جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

ہندو کارکنوں کی طرف سے ہنومان چالیسہ اور دیگر عقیدتی گانوں کے ساتھ صبح 5 بجے کی اذان کا مقابلہ کرنے کی مہم شروع کرنے کے چند گھنٹے بعد بومئی نے پولیس کے اعلیٰ حکام محکمہ قانون اور ایڈوکیٹ جنرل کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بومئی نے کہا کہ کرناٹک بھی اس نظام کی پیروی کرے گا جو اتر پردیش جیسی ریاستوں میں موجود ہے۔

رہنما خطوط، جن کی جلد ہی جاری ہونے کی توقع ہے، لاؤڈ اسپیکرز پر موجودہ عدالتی احکامات کا اعادہ کریں گے اور لائسنسنگ کا نیا نظام متعارف کرائیں گے۔

"لاوڈ اسپیکرز پر سپریم کورٹ کا 2000 کا حکم ہے۔ پھرمرکز نے سپریم کورٹ کے حکم اور سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ کی سفارشات کی بنیاد پر ڈیسیبل کی سطح کو طے کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اس کے علاوہ 2002 میں ریاستی حکومت نے ایک حکم جاری کیا۔

بومائی نے کہا کہ ہر کسی کو عدالتی احکامات پر عمل کرنا چاہیے۔ کسی کو بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے۔ اگر ہر کوئی حکم پر عمل کرے گا تو معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہی نظام جو یوپی اور دیگر ریاستوں میں موجود ہے، یہاں بھی نافذ کیا جائے گا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (DySP) اور اس سے اوپر کے عہدے کا ایک افسر عمل درآمد کرنے والا اتھارٹی ہو گا۔ بومائی نے کہا کہ وہ تمام ادارے جنہیں سال بھر لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، انہیں لائسنس کی ضرورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق حکومت لاؤڈ سپیکر استعمال کرنے والے تمام اداروں سے 15 دن کے اندر اندراج کے لیے کہے گی۔ دن اور رات کے اوقات میں لاؤڈ سپیکر کی ڈیسیبل لیول کو ریگولیٹ کیا جائے گا۔

اس سے پہلے وزیر داخلہ اراگا جانیندرا نے کہا کہ صوتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے عدالتی احکامات کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ "ہر ایک کو عدالتی احکامات کی پابندی کرنی چاہیے- انہوں نے ایک بیان میں قانون کو ہاتھ میں لینے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کا بھی عندیہ دیا تھا۔

Share this post

Loading...