یکم جون 2024 : لوک سبھا انتخابات کے اختتام کے ساتھ ہی کئی طرح کے ایگزٹ پول سامنے آرہے ہیں۔ کرناٹک کی بات کریں تو یہاں کے بھی ایگزٹ پول بھی بڑا اختلاف پایا جارہا ہے۔
ریاست میں کانگریس کے برسرِ اقتدار پر ہونے کے باوجود یہاں لوک سبھا کے انتخابات کی اکثر سیٹیں بی جے پی کے حصہ میں چلی جانے کی بات کی جارہی ہے ، رپورٹ کے مطابق بی جے پی کو 20 سے زائد سیٹیں مل رہی ہیں اور کانگریس دس سے زائد سیٹیں حاصل نہیں کرپائے گا۔
لیکن بعض یوٹیوبر کی جانب سے نشر کیے جانے والے ایگزٹ پول میں اس کے برخلاف باتیں کہی جارہی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ کانگریس یہاں اقتدار کا فائدہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی اور ڈی کے شیوا کمار کا جادو چل جائے گا اور اسے بیس سے زائد سیٹیں مل جائیں گی۔
یاد رہے کہ 2019 میں بی جے پی نے 25 سیٹیں جیتیں اور ایک آزاد ایم پی کی حمایت حاصل کی، کانگریس کو صرف ایک سیٹ اور جے ڈی (ایس) کو ایک سیٹ۔ زعفرانی پارٹی نے نصف سے زیادہ ووٹ شیئر حاصل کیا - 51% - جبکہ کانگریس نے 32% اور جے ڈی (ایس) نے 9% ووٹ شیئر حاصل کیا۔
کرناٹک میں انتخابات دو مرحلوں میں 26 اپریل اور 7 مئی کو ہوئے تھے۔ ریاست کی 28 لوک سبھا سیٹوں میں سے پانچ درج فہرست ذاتوں اور دو درج فہرست قبائل کے لیے مخصوص ہیں۔ اس میں 69.9% کا ریکارڈ ووٹر ٹرن آؤٹ دیکھا گیا۔
2019 کے لوک سبھا انتخابات میں، بی جے پی نے کرناٹک میں زبردست کامیابی حاصل کی، 28 میں سے 25 سیٹیں جیتیں۔ کانگریس اور جے ڈی (ایس)، جو اس وقت ایک اتحاد میں تھے اور ریاست میں حکومت کرتے تھے صرف ایک ایک سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
Share this post
