میسور 15؍اکتوبر2023 (پی ٹی آئی) کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے اتوار کو کہا کہ ریاست کے کسانوں کو اس سال خشک سالی کی وجہ سے 30,000 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
ان کے مطابق 42 لاکھ ہیکٹر کی فصل کا نقصان ہوا ہے اور ریاست کے 236 میں سے 216 تعلقہ کو خشک سالی کا شکار قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے دسہرہ تقریب کے دوران خطاب کررتے ہوئے کہا کہ ریاست میں 42 لاکھ ہیکٹر کی فصل کا نقصان ہوا ہے۔ اس سال کسانوں کو تیس ہزارکروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) کے اصولوں کے مطابق ہم نے مرکزی حکومت اور مرکز سے چار ہزار آٹھ سوساٹھ کروڑ روپے مانگے ہیں۔ ٹیم نے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اس سے قبل ریاست کے 195 تعلقہ میں خشک سالی کا اعلان کیا تھا۔ اب دوبارہ میٹنگ کے بعد کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے 21 تعلقہ میں خشک سالی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 216 تعلقہ کو قحط زدہ قرار دیا گیا ہے۔
سدارامیا نے کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں کو پینے کے پانی، چارہ، مویشیوں کے لیے پانی، روزگار اور دیگر امدادی اقدامات کے لیے ان پٹ سبسڈی فراہم کرے گی۔
Share this post
