بنگلورو :یکم مئی2024: ہندوستانی محکمہ موسمیات نے ریاست میں یکم مئی سے 5 مئی تک شدید گرمی کی لہر کی وارننگ جاری کی ہے۔
یکم مئی: شدید گرمی کی لہر کے حالات کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ بیلگاوی، باگل کوٹ، دھارواڑ، گدگ، ہاویری، کوپلا۔ بیلاری، کلبرگی، وجئے پورہ، رائچور، چتردرگا، داونگیرے، کولار، چکبالا پورہ ، منڈیا، میسورو، ٹمکور اور یادگیری اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
2 مئی: بیلگاوی، باگل کوٹ، دھارواڑ، گدگ، ہاویری اور کوپل اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ بیلاری، کلبرگی، وجئے پورہ ، رائچور، چتردرگا، داونگیرے، کولار، چکبالا پورہ ، منڈیا ، میسورو ، ٹمکور اور یادگیر اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
3 مئی: بیلگاوی، باگل کوٹ، دھارواڑ، گدگ، ہاویری اور کوپل اضلاع کے لیے شدید گرمی کی لہر کی وجہ سے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ بیلاری، کلبرگی، وجئے پورہ، رائچور، چتردرگا، داونگیرے، کولار، چکبالا پور، منڈیا، میسورو، ٹمکور اور یادگیر اضلاع میں اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
4 مئی: بیلگاوی، باگل کوٹ، دھارواڑ، گدگ، ہاویری اور کوپل اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ بیلاری، کلبرگی، وجئے پورہ، رائچور، چتردرگا، داونگیرے، کولار، چکبالا پورہ، منڈیا، میسور، ٹمکور اور یادگیر اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
5 مئی: بیلگاوی، باگل کوٹ، دھارواڑ، گدگ، ہاویری اور کوپل اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ بیلاری، کالبرگی، وجئے پورہ، رائچور، چتردرگا، داونگیرے، کولار، چکبالا پور، منڈیا، میسورو، ٹمکور اور یادگیر اضلاع میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
Share this post
