بنگلورو: 23/ مارچ 2020(فکروخبر نیوز /ذرائع) حکومتِ کرناٹکا نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔ ریاست کے سات اضلاع میں لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ کئی اضلاع کے شہروں کو خصوصی طور پر لاک ڈاؤن کرنے کا احکامات جاری کیے ہیں جس کے ساتھ محسو س ہورہا ہے کہ حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حتی الامکان کوششیں کررہی ہیں۔
اس دوران منگلورکے وارتا بھارتی نامی اخبار نے اقلیتی محکمہ کے ڈائریکٹر اے بی ابراہیم کے حوالہ سے ایک خبر شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 31مارچ تک ریاستی حکومت نے مساجد کو مکمل طور پر بند کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔
Share this post
