بنگلورو: 14؍ مئی 2020(فکروخبر نیوز/ذرائع) لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ ختم ہونے پر کرناٹک حکومت 17 مئی کے بعد جمز، فٹنس سنٹرز اور گولف کورسز کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مندروں کو دوبارہ کھولنے کے ساتھ ساتھ سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ بھی کھولنے پر غوروخوض ہورہا ہے۔
س محکمۂ سیاحت وکھیل کے وزیر سی ٹی روی نے بدھ کے روز کہا کہ میں نے بدھ کے روز وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا سے ملاقات کی اور فٹنس سنٹرز، گولف کورسز، ہوٹلوں اور ریستوراں کے کھولنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور ان سے اجازت لی۔ وزیراعلیٰ نے اس کا مثبت جواب دیا اور کہا کہ وہ مرکز کی تازہ ترین لاک ڈاؤن رہنما خطوط کا جائزہ لینے کے بعد 17 مئی کے بعد جم کھولنے کی اجازت دیں گے۔
وزیر اعظم مودی نے منگل کو اپنے خطاب میں کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے میں "نئی شکلیں" ہوں گی جس کے لئے ریاستوں کی تجاویز پر تازہ ترین ہدایات جاری کی جائیں گی۔
روی نے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعلی کو متعدد کھلاڑیوں کی درخواستوں سے آگاہ کیا ہے جن کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جم کی طویل بندش سے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل میں فاصلے برقرار رکھنا آسان تھا۔
Share this post
