کرناٹک میں دوبارہ شروع ہوا حجاب کا معاملہ، منگلورو کے ایک کالج میں غیر معینہ تعطیل کا اعلان

Hijab, hijab in karnataka, Mangalore, Udupi HIjab row, udupi hijab, p dayanand collage mangalore,

منگلورو 5 مارچ  یہاں کی کار اسٹریٹ میں دیانند پائی- ستھیش پائی کے گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج میں غیر معینہ تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جہاں حجاب تنازعہ گزشتہ تین دنوں سے ماحول کو خراب کر رہا ہے۔ جنوبی کنیرا ضلع کے ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کے تحت تمام امتحانات کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔
کالج نے طلباء کو پیغامات بھیجا ہے  جس میں بتایا گیا ہے کہ ابھی آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ کالج کی دوسرے سال کی ڈگری کی طالبہ نے بندر پولیس اسٹیشن میں حجاب میں ملبوس لڑکیوں کے کالج میں داخلہ روکنے اور زبانی جھگڑے کی شکایت کی تھی۔
واضح رہے کہ منگلورو کے پی دیانند پائی اور پی ستیش پائی گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج کے طلباء کے دو گروپ حجاب کے مسئلہ پر ایک دوسرے سے آمنے سامنے ہو گئے لیکن پولیس نے کالج کیمپس میں حالات کو بحال کیا۔ 
کالجوں کے پرنسپلز نے طلباء کو سر پر کپڑا باندھ کر کالج میں امتحان دینے کی اجازت دے دی ہے۔ طالبات سے کہا گیا ہے کہ وہ اس کپڑے پر پن کا استعمال نہ کریں جو حجاب سے ملتا جلتا ہو۔
طالبات جو اپنے سر کے گرد کپڑا باندھ کر امتحانات میں شریک ہوئیں ان کو چند طلباء  کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔
جس سے طلبہ کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا 
بعد ازاں طلبہ نے کالج کے داخلی دروازے پر ہی جھگڑا شروع کردیا۔ تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔
انتظامی کمیٹی نے طلبا کو غیر معینہ مدت کی تعطیل سے آگاہ کر دیا ہے۔

 

Share this post

Loading...