کرناٹک میں دکھائے جائے گی ممنوعہ دستاویزی فلم ‘‘ انڈیا دی مودی کوئیشن’’


میسور 31 جنوری2023(فکروخبرنیوز) کرناٹک کانگریس نے منگل کو کہا کہ وہ بی بی سی کی ممنوعہ دستاویزی فلم 'انڈیا: دی مودی کوئیشن ' میسورو شہر میں اپنے دفتر کے احاطے میں دکھائی جائے گی۔

کے پی سی سی کے ترجمان ایم لکشمن نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "بی بی سی نے سچائی پر روشنی ڈالی ہے۔ بی جے پی لیڈر خود اپنے سینہ پیٹ رہے ہیں کہ مودی نے مسلمانوں کو مارنے کی ہدایت دی تھی۔"

انہوں نے کہا کہ 'کشمیر فائلز' کی طرح اس دستاویزی فلم کو پورے ملک میں نمائش کے لیے پیش کیا جانا چاہیے۔ میں ملک کے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ دستاویزی فلم دیکھیں۔ لکشمن نے کہا کہ بی بی سی ایک اہم برطانوی ادارہ ہے، یہ کسی کے اثر میں آئے بغیر کام کرے گا۔

ڈائجی ورلڈ کے ان پٹ کے ساتھ

Share this post

Loading...