کرناٹک میں ڈینگو مریضوں کی تعداد میں اضافہ تشویشناک

بنگلورو 20 نومبر 2021 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) کرناٹک میں نومبر میں بھی شدید بارش ہورہی ہے۔ اس سال ستمبر اور نومبر کے درمیان ڈینگی انفیکشن کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی وجہ سے ریاستی محکمہ صحت اس تعلق سے فکر مند ہیں۔

15 ستمبر سے 17 نومبر کے درمیان کرناٹک میں ڈینگو کے کیسوں کی تعداد میں اچانک 84 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ریاست میں ستمبر 2021 تک ڈینگی کے 2,987 کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے۔ تاہم شدید اور بے وقت بارشوں کے بعد ستمبر 2021 سے 17 نومبر 2021 تک کل 2,516 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق ایک لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے گئے۔

صرف بنگلورو میں 2021 میں ڈینگو کے 1,038 کیس رپورٹ ہوئے۔ نومبر کے مہینے میں 117 افراد نے مثبت جانچ کی۔ بنگلورو کے بعد شیموگا ضلع میں 393 رپورٹ ہوئے، اس کے بعد کلبرگی (386)، اڈپی (312) اور کوپل (278)، محکمہ صحت کے حکام کے مطابق مسلسل بارش سے پانی کے رک جانے کے مقامات، گڑھے اور کچرے کے ڈھیر مچھروں کی افزائش کا سبب بنے ہوئے ہیں، جو ڈینگی کا باعث بنتے ہیں۔

کرناٹک میں اکتوبر میں جنوبی کنیرا، چامراج نگر اور رام نگر اضلاع سے پانچ افراد ڈینگو سے دم توڑ گئے۔

محکمہ صحت نے قومی ویکٹر بورن ڈیزیز کنٹرول پروگرام (NVBDCP) اور بروہت بنگلورو مہانگرا پالیکے (BBMP) کے ساتھ مل کر صورتحال سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔

 

دی ہندو کے مطابق 2021 میں ریاست کے کل کیسز میں سے 16 فیصد بنگلورو میں رپورٹ ہوئے، اور شہر میں مثبت کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ ہوتی رہی۔ اکتوبر میں شہر میں ڈینگی کے کیسز دوگنا ہو کر 717 ہو گئے، جبکہ جولائی میں یہ تعداد 351 تھی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کرناٹک میں ہر بار بار ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Share this post

Loading...