منگلورو 14/مارچ 2020(فکروخبر نیوز) ریاست میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور لوگوں کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ریاست کا محکمہئ صحت کوویڈ۔19سے متأثرہ افراد کے لیے علیحدہ اسپتال قائم کرنے کے بارے میں غور کرہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بنگلورو کے آٹھ اسپتالوں میں کوویڈ۔19سے متأثرہ افراد کے علاج ومعالجہ کے لیے الگ انتظامات کیے گئے ہیں۔
میڈیکل ایجوکیشن منسٹر ڈاکٹر کے سدھاکرنے کہا کہ اس سلسلہ میں غوروخوض ہورہا ہے اور یہ ترکیب اس وجہ سے آزمائی جارہی ہے تاکہ کرونا مریضوں کو ایک ہی جگہ پر رکھا جائے اور اس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔
یاد رہے کہ ریاست میں کوویڈ۔19سے کلبرگی سے تعلق رکھنے والا 76سالہ شخص اور بنگلورو سے تعلق رکھنے والی 68سالہ خاتون فوت ہوچکی ہے۔ اب تک ریاست میں پانچ مریض کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
Share this post
