بنگلورو، 22 جون 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) ریاستِ کرناٹک میں کورونا متأثرین کی تعداد نے 9000 کے عدد کو پار کرلیا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پیش آنے والے کورونا کے 453 معاملات کے ساتھ اب متأثرین کی تعداد 9150 ہوگئی ہے جبکہ اس مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5،618 ہوگئی جن گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسپتال سے فارغ ہونے والے 225 افراد بھی شامل ہیں۔
ریاست میں گذشتہ چوبیں گھنٹوں کے دوران اس بیماری سے مزید پانچ افراد نے دم توڑدیا جس کے ساتھ ہی اب اس سے وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 137 ہوگئی ہے۔ 5 اموات میں 4 مرد اور ایک عورت تھیں جن میں سے 3 کا تعلق بنگلورسے تھا اور دو بیدر کے بتائے جارہی ہیں۔
عہدیدار نے ایک بیان میں کہا، "فعال معاملات میں سے 77 ریاست بھر کے نامزد ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں ہیں۔"
ذرائع: سیاست ڈاٹ کام)
Share this post
