بنگلورو 13 جولائی 2021 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) نائب وزیر اعلی اوروزیربرائے اعلی تعلیم ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن نے کہا کہ ریاست میں کالجوں کے دوبارہ آغاز کے بارے میں فیصلہ طلباء سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو ویکسینیشن کے بعد ہی لیا جائے گا۔.انہوں نے مزید کہا کہ کالج کے طلباء کے لئے آف لائن کلاسز شروع کرنے کے لئے سرکاری سطح پر ابھی تک کوئی بات چیت نہیں کی جارہی ہے، لیکن محکمہ اعلی تعلیم جلد حفاظتی تدابیر اور غیر تدریسی عملے اور طلباء سمیت کالجوں کو دوبارہ کھولنے کو یقینی بنانے کے اقدامات کررہا ہے۔ اگرچہ انہوں نے کالجوں کو آف لائن دوبارہ شروع کرنے کے لئے کوئی وقت متعین نہیں کیا ہے تاہم انہوں نے کہا۔ یقینا کالج کھولنے کے لئے بہت سارے چیلنجز ہیں لیکن آن لائن کلاسوں کے ساتھ کالج کب تک جاری رکھ سکتے ہیں؟ زندگی احتیاط کے ساتھ جاری رکھنی چاہئے۔ وبائی امراض سے نجات کا واحد علاج ویکسی نیشن ہے اور حکومت اسے بڑے پیمانے پر اٹھا رہی ہے۔حکومت صحت کے بنیادی ڈھانچے کو تشکیل دے کر ممکنہ کوویڈ تیسری لہر کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک یونیورسٹی، دھارواڈ میں قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) پر گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں چھ ہزار سے زیادہ بستر کوویڈ مریضوں کے لئے محفوظ ہیں اور ضروری طبی، نرسنگ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بھرتی کی جا رہی ہے۔
Share this post
