کرناٹک حکومت کے گنے چنے دن باقی : یہاں بھی مہاراشٹرا جیسی صورتحال پیدا ہوگی : ایشورپا

داونگیرے: 05؍ جولائی 2023 (فکروخبرنیوز)  مہاراشٹرا کی سیاست میں اتھل پتھل کے تناظر میں سابق وزیر کے ایس ایشورپا نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ کرناٹک کانگریس حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں اور حکومت تین ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتی۔

انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں بھی مہاراشٹرا جیسی صورتحال پیدا ہونے والی ہے اور اس کے نتیجہ میں حکومت کا خاتمہ ہونے والا ہے۔ انہوں نے عوام سے ریاست میں رونما ہونے والے سیاسی واقعات کو سمجھنے کا بھی اشارہ دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایشوروپا اپنی بیان بازی اور تنازعات کے لیے مشہور رہے ہیں۔ حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے اسے ٹکٹ نہیں دہا تھا۔

Share this post

Loading...