شمالی ریاستِ کرناٹک میں زوردار بارش، اب تک چار افراد ہلاک

بنگلورو 25/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  ریاست کرناٹک میں گذشتہ دو دنوں سے ہورہی بارش سے لوگوں کا برا حال ہے۔ شمالی کرناٹک میں کڑی دھوپ کے بعد ملی راحت کے بعد ہوئی بارش نے تباہی مچادی، اب تک چار افراد کے ہلاک ہونے کی خبریں ہیں۔ ان علاقوں میں بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ گدگ ضلع میں گرج اور بارش کے دوران بجلی گرنے سے دو دیہاتی ہلاک ہوگئے۔ ہبلی، دھارواڑ، بیدر اور بیلگاوی سمیت ہاویری میں بھی زبردست بارش ہوئی اور سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں۔بیدر ضلع میں ایک نالہ پار کرنے کے دوران ایک ماں بیٹے ڈوب کر فوت ہوگئے۔بیلگاوی ضلع میں گذشتہ تین دنوں سے مسلسل بارش ہورہی ہے، اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے اور جمع شدہ پانی بذریعہ پمپ نکالا جارہا ہے۔ بارش کی وجہ سے فوت ہونے والے افراد کے خاندان کو فوری طور پر پچاس ہزاروپئے فوری گرام پنچایت کو امداد فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ 

Share this post

Loading...