بنگلورو 07/ مئی 2019(فکروخبر نیوز) محکمہئ موسمیات نے اگلے تین روز تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی کی ہے، ان کے مطابق تیز ہواؤں کے ساتھ کڑک اور گرج کے بھی امکانات ہیں۔ ریاست کے بعض علاقوں میں عمومی طور پر ہونے والی بارش ہونے کے امکانات کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں چالیس سے پچاس کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ہوا چلے گی۔
چکمنگلور اور چامراج نگر میں بارش کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ چکمنگلور میں دو سینٹی میٹر اور چامراج نگر میں ایک سینٹر میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اب تک ساحلی اضلاع کے بعض علاقوں میں بارش نہیں ہوئی ہے جہاں گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔کلبرگی میں سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ کی گئی جہاں کا درجہئ حرارت 41.7ریکارڈ کیا گیا جو امسال ریاست بھر میں سب سے زیادہ گرمی کا ریکارڈ ہے۔
Share this post
