بنگلور 18/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز) مرکزی وزارت برائے نقل وحمل اور ہائے ویس کی جانب سے شائع ایک رپورٹ میں سڑک حادثات میں کرناٹکا کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ رپورٹ 2018کی ہے۔ گذشتہ پانچ سالوں میں ریاست کے مختلف علاقوں میں 2.2لاکھ حادثات ہوئے ہیں جن میں 54,000ہزار لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 2017کے مقابلہ میں 2018میں حادثات میں کمی آئی ہے۔
2017میں 42,542حاثات کے معاملات جبکہ 2018میں 41,707سڑک حادثات کے معاملات درج ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2018میں حادثات میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 2017میں 10,609 افراد سڑک حادثات میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے تھے اور سال 2018میں یہ تعداد 10,990تک پہنچی ہے۔
Share this post
