کرناٹک میں بھی اذان کے خلاف ہنومان چالیسہ

بنگلورو 09 مئی 2022 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) کرناٹک پیر کو ریاست بھر میں اذان کے خلاف ہنومان چالیسہ کا نعرہ لگایا گیا۔ آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق پولیس کو پوری ریاست میں ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے کیونکہ یہ مسئلہ فرقہ وارانہ تصادم کو جنم دے سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق، سری رام سینا کے بانی پرمود متھالک نے صبح 5 بجے میسور ضلع کے ایک مندر میں پروگرام کا افتتاح کیا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہنومان چالیسہ کا جاپ اور 'سپربھات' اذان کے خلاف 1000 سے زیادہ مندروں میں ادا کی گئیں۔ پولیس نے مبینہ طور پر ان کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے جو بنگلورو کے ایک مندر میں ہنومان چالیسہ کا نعرہ لگانے کے لیے تیاری تھے۔سری رام سینا کے متالک نے اعلان کیا ہے کہ کارکن آنے والے دنوں میں مندروں میں اپنی اس مہم کو تیز کریں گے۔انہوں نے اذان کے خلاف کارروائی کرنے میں حکومت کی بے بسی، جو کہ آئین اور قانون کے خلاف ہے" پر سوال اٹھایا تھا۔پرمود متالک نے الزام لگایا کہ ’’صبح سویرے دی جانے والی اذان سے مریض، طلبہ پریشان ہیں۔کانگریس نے مسلمانوں کو یہ احساس دلایا ہے کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں۔ کانگریس نے بھی مسلمانوں میں خوف پیدا کیا ہے۔ قانون کی بالادستی ہونی چاہیے اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

Share this post

Loading...