منگلورو 6 جولائی2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست بھر میں 1،925 معاملات سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ کرناٹک کے کوویڈ 19 کی تعداد بڑھ کر 23،474 ہوگئی، 9،847 افراد اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں اور 13،251 زیر علاج ہیں۔
محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے ایک بیان میں کہا، "ایک ہی دن میں ریاست بھر میں ہونے والے کل معاملات میں سے بنگلورمیں 1،235 معاملات سامنے آئے جس کے ساتھ وہاں پوزیٹیو معاملات کی تعداد 9،580 ہوگئی، جس میں 8،167 زیر علاج ہیں۔
اب تک ریاست میں 372 کی افراد کی موت کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہے۔
ریاست بھر میں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں 243 کیسوں میں سے 132 بنگلور میں، 15 دھارواڑ میں، 12 کلبرگی میں اور 10 بلاری اور رائچور میں ہیں۔
دن میں ٹیسٹ کیے گئے 16،899 نمونوں میں سے 14،649 منفی اور 1،925 مثبت تھے۔ اب تک ٹیسٹ کیے گئے کل 7،06،425 نمونوں میں سے 6،65،525 منفی اور 23،474 مثبت تھے۔
Share this post
