کرناٹک لاک ڈاؤن میں نرمی، احتیاطی تدابیر کے ساتھ معاشی سرگرمیاں ہوں گی شروع، جانئے تفصیل

بنگلورو 3مئی 2020(فکروخبر نیوز)  کوویڈ۔19کی وجہ سے ریاست کی معیشت پر جس طرح بریک لگاہے اس کا اندازہ مشکل ہے۔ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے نفاذ سے قبل ہی ریاستی حکومت نے کرناٹک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا لیکن بیماری کے پھیلاؤ کے مدنظر نرمی برتنا بھی کوئی آسان کام نہیں تھا۔ اب ریاستی حکومت نے مخصوص ژونوں میں معاشی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یوروپا نے ضلعی ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے معاشی سرگرمیاں شروع کرنے کے متعلق جانکاری کردی اور انہیں ہدایات دیں کہ مرکزکی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں آگے بڑھاجائے۔ ریاست نے تعمیری کاموں کو بھی دوبارہ شروع کرنے کی ہدایات دی ہیں اور اس کے لئے استعمال ہونے والے وسائل جیسے ٹائلس، اسٹیل، ہاروڈ ویئر کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے۔ بیرونی ریاستوں سے آنے والی مزدوروں کو کوارنٹائن کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ ریڈ زون سے آنے والوں پر گہری نظر رکھی جائے گی۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے مزدوروں کو بھی اپنے آبائی مقامات بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے لیے کے ایس آر ٹی سی بسوں کی مدد لی جائے گی۔ اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کی بھی واپسی پر غورو خوض ہورہا ہے۔  
3مئی کے بعد تمام اقسام کی دکانیں، تعمیراتی کام کی اجازت، تعمیراتی اشیاء کی دکانیں، (ٹائلس، اسٹیل، ہارڈو یئرس وغیرہ، گوشت کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ اس کے علاوہ ہوٹلس، ریسٹورینٹس، تھیٹرس، عبادت گایں، اسکولس وکالجس وغیرہ بند رہیں گے۔ اس دوران سماجی دوری بنائے رکھنا لازمی ہوگا اور بغیر ماسک کے باہر نکلنے پر پابندی برقرار رہے گی۔ 

Share this post

Loading...