بنگلورو 21؍مئی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک حکومت نے ریاستی سطح پر لاک ڈاؤن میں 7 جون تک توسیع کردی ہے۔ ریاست میں لاک ڈاؤن کا اعلان پہلے 10 مئی کو کیا گیا تھا اور 24 مئی تک جاری ہے۔ حکومت نے اب اس لاک ڈاؤن کو مزید دو ہفتوں میں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور کرناٹک میں لاک ڈاؤن 7 جون صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے کہا کہ یہ فیصلہ عہدیداروں اور وزراء سے بات چیت کے بعد لیا گیا ہے۔“ہم نے سینئر عہدیداروں اور وزراء سے ملاقات کی۔ ہم نے لاک ڈاؤن کے بارے میں فیصلہ لیا ہے۔ 24 مئی تک سخت پابندیاں تھیں۔ ماہرین کی رائے کے مطابق ہم سخت پابندیوں کو 7 جون تک صبح 6 بجے تک بڑھا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پابندیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے لیکن انہوں نے واضح کیا کہ لوگ لاک ڈاؤن اصولوں پر عمل نہیں کررہے ہیں اور پولیس حکام کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی اجازت دی ہے۔
ضروری اشیاء کی دکانوں کو صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔
ذرائع : ٹی این ایم
Share this post
