بنگلورو 31/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز) کرناٹک کی ایک انچ زمین پر بھی کسی کو قبضہ کرنے نہیں دیا جائے گا۔ سرحدی علاقوں میں رہنے والے کنڑ باشندے کسی بھی طرح سے خوف نہ کھائیں۔ وزیر اعلیٰ یڈیوروپا نے یہ بات کہی ہے۔ پیر کے دن ودھان سودھا کے احاطے میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہاجن کمیشن رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ کونسا حصہ کس ریاست کو ملے گا، اس میں کوئی بھی پیچیدگی نہیں ہے۔ شیو سینا تنازعہ کھڑی کرہی ہے۔ ریاست کے سرحدی علاقوں میں امن برقرار رکھنے کے لیے حکومت پابند ہے۔ سرحدوں کی تعین پر مہاجن کمیشن رپورٹ ہی قطعی ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے۔ سرحدی علاقو ں میں شیو سینا کی طرف سے پیدا کی جانے والی گڑ بڑ کا موزوں طریقے سے جواب دیا جائے گا۔ بلگاوی ضلع میں رہنے والے کوئی بھی شخص ریاست سے غداری کی جرأت نہ کرے۔ سرحدی معاملے پر سیاسی فائدہ حاصل کرنا درست نہیں۔ ہماری حکومت کسی بھی طرح سے یہ بات برداشت نہیں کرے گی۔ امن و آشتی برقرار رکھنے میں عوام سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔
(این ایس بی)
Share this post
