کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں بڑھتی قتل کی واردات

زخمیوں کی شناخت آچاریہ 32اور اشوک30کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ زخمی افراد بیانڈ بجاتے تھے اور وہ لوگ ایک گنیش اُتسو میں شریک ہوکر واپس لوٹ رہے تھے۔ زخمیوں کو منگلور کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جب کہ موڈبدری پولس نے تحقیقات کے بعد معاملہ درج کرلیا ہے ۔ 


راستہ کی بدحالی نے لی ایک خاتون انجینئر کی جان 

بنگلور 20ستمبر (فکروخبرنیوز ) ایک خاتون سافٹ ویر انجینئر اُس وقت ہلاک ہوگئی جب اس کا شوہر ایک راستے کے سوراخ سے بچنے کے لئے اپنی بائیک کو گھمایا اور سڑک حادثہ پیش آیا۔ اطلاع کے مطابق خاتون کی شناخت شرتی پانڈے (25) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، وہ اپنے شوہر اوم پرکاش کے ساتھ ایک گنیش اُتسو میں شرکت کرکے لوٹ رہی تھی ، ایکٹوا اسکوٹر میں یہ لوگ آرہے تھے کہ اچانک بیچ راستے میں ایک بڑا سا سورا خ دیکھ کر اوم پرکاش نے اُس سے بچنے کی کوشش کی مگر پیچھے بیٹھی شرتی اپنا توازن کھوبیٹھی اور راستے پر گرگئی اور موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگئی، بتایاجارہے کہ جس جگہ یہ حادثہ پیش آیا اس جگہ یہ تیسرا حادثہ تھا۔ یہ علاقہ 24گھنے مشغول رہتا ہے۔ پولس نے خاتون کے شوہر اوم پرکاش کے خلاف معاملہ درج کرکے تحقیق کررہی ہے ۔ جب کہ عوام راستہ کی خستہ حالی کو دیکھ کر مشتعل نظر آرہے ہیں۔

Share this post

Loading...