گدگ 07؍ اپریل2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) وشوا ہندو پریشد(وی ایچ پی) اور بجرنگ دل کارکنوں نے چہارشنبہ کے دن کرناٹک کے ضلع گدگ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس سے شکایت کی کہ جیل میں قیدیوں کو بائبل کے نسخے بانٹے جارہے ہیں۔
انہوں نے فوری کارروائی اور جیل حکام کی معطلی کا مطالبہ کیا۔ ہندو کارکنوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ عیسائی مشنریز کو ضلع گدگ کی جیل اور ریاست کی دیگر جیلوں کے اندر داخل ہونے نہ دیا جائے۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک ورکر کسی قیدی سے ملنے گیا تھا۔ ہندو کارکنوں نے جیل کے اندر تقسیم کی گئی بائبل کی تصاویر لیں۔
شکایت کے بموجب عیسائی مبلغین کی 7 رکنی ٹیم 12 مارچ کو گدگ ڈسٹرکٹ جیل گئی تھی۔ وہ وہاں قیدیوں کی سوچ بدلنے گئی تھی۔ اس نے وہاں بائبل کی کاپیاں تقسیم کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں
Share this post
