کرناٹک: کاروبار کو دوبارہ کھولنے کا وقت آگیا، چیف سکریٹری کی صنعت کاروں کے ساتھ اہم میٹنگ

بنگلور 2 جون2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک کے لئے آگے بڑھنے اور معیشت کو "دوبارہ کھولنے" کا وقت آگیا ہے کیونکہ ریاست ایک ایسے مرحلے پر پہنچ چکی ہے جہاں وہ صنعتی کارروائیاں دوبارہ شروع کرسکتی ہے، چیف سکریٹری پی روی کمار نے بدھ کے روز کہا کہ انہوں نے صنعتوں پر کوویڈ لاک ڈاؤن کے اثرات کو نوٹ کیا ہے۔ 
ریاستی حکومت نے آج صنعت کے نمائندوں اور صنعت کاروں کے عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جس میں کوویڈ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروباری اثرات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران انہوں نے محصولات، ٹیکسوں کی معافی اور ویکسینیشن مہم کو فروغ دینے کی بھی بات کہی۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اجلاس میں کوویڈ لاک ڈاؤن کے حل کے لئے تجاویز، اور حکومت کی طرف سے ریلیف اور لاک ڈاؤن کے بعد معیشت کو دوبارہ شروع کرنے کے اقدامات کرنے اور کاروبار کو متاثر کرنے والے امور پر روشنی ڈالی گئی۔

چیف سکریٹری نے کہا کہ ہم مئی میں کوویڈ - 19 دوسری لہر کی چوٹی پر پہنچ چکے تھے اور سخت اقدامات اٹھائے تھے۔ دوسری لہر کو قابو میں کرنے کے لئے حکومت کو سخت اقدامات اٹھانے پڑے اور لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑا۔ تاہم اب ہم ایک مرحلے پر پہنچ چکے ہیں اور اب صنعتوں کا عمل دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔  
ضروری اور غیر ضروری صنعتوں کے آغاز کے بارے میں انہوں نے کہا، "ہم آنے والے وقت میں اس کے بارے میں سوچیں گے۔"
چیف سکریٹری نے صنعت کار اداروں اور انجمنوں کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے حکومت کو گذشتہ 45 دنوں سے دوسری لہر سے لڑنے میں مدد فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے حکومت چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے، اور وبائی مرض کو سنبھالنے کے لئے ایک ایس او پی موجود ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کوویڈ۔19 کی دوسری لہر نے  بہت سارے کاروباروں کے لئے ایک موجودہ بحران پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  لاک ڈاؤن کے دوران معاشی سرگرمیوں میں کمی نے بہت سے چھوٹے کاروباروں کے کاروبار کے تسلسل کو خطرہ میں ڈال دیا ہے جس کی وجہ سے ایم ایس ایم ایز کو سب سے زیادہ متاثرہ شعبوں میں شامل کردیا گیا ہے۔

وارتا بھارتی کے شکریہ کے ساتھ
 

Share this post

Loading...