بنگلورو، 16 جون 2021 )فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک کی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے منگل کے روز ایک سرکلر جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ کووی شیلڈ دوسری خوراک بیرونِ ملک سفر کرنے والوں کے لیے فراہم کی جائے گی۔ ان میں بیرونِ ملک میں تعلیم حاصل کرنے والے ، ملازمت پیشہ افراد اور ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے کھلاڑی بھی شامل ہیں ۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی ہدایت کے مطابق لوگوں کے مندرجہ ذیل گروپوں کو وکسینیشن کی پہلے ڈوز کے 28 دن بعد دوسرا ڈوز دیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز تمام اضلاع میں اس ویکسینیشن کے لئے ایک اتھارٹی کی حیثیت سے کام کریں گے۔
Share this post
