بنگلورو23 مارچ 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر کا کہنا ہے کہ کرناٹک میں ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے اور یکم اپریل سے پنتالیس سال سے متجاوز افراد کے لیے یہ فراہم کی جائے گا۔ وزیر نے کہا کہ ریاستی حکومت کوویڈ وبائی بیماری کے خلاف ویکسین کی دستیابی کے معاملے پر پہلے ہی بات چیت کر چکی ہے اور مرکز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس ویکسین کی کمی نہیں ہوگی۔
چکبالا پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کو اگلے ہفتے تک مرکز سے 12.5 لاکھ ویکسین ملیں گی۔
اس سے پہلے انہوں نے کہا کہ اضافی 4 لاکھ خوراکیں بذریعہ ہوائی جہاز روانہ کی جائیں گی۔ وزیر نے کہا کہ ریاستی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ویکسین کی کمی نہ ہو۔
ڈاکٹر سدھاکر نے کہا کہ ریاست میں دوسری لہر شروع ہوگئی ہے، ریاست کے متعدد حصوں میں کیسوں کی تعداد میں مستقل اضافہ ہورہا ہے۔ لوگوں کو چوکنا رہنا چاہئے اور یہ یقینی بنانا چاہئے کہ کوویڈ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں۔
وزیر موصوف نے واضح کیا کہ جو لوگ ماسک نہیں پہنتے ہیں اور اصولوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں ان پر جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ یکم اپریل سے ریاست میں 45 سال سے زیادہ عمر کے تمام شہریوں کو یہ ویکسین دستیاب ہوگی۔
ذرائع: ڈائجی ورلڈ
Share this post
