بھٹکل/بنگلورو 16؍ مئی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک میں گذشتہ کئی دنوں سے کوویڈ 19 کے معاملات میں اضافہ کے بعد آج اس میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جو کہ خوش کن خبر ہے لیکن حیران کرنے والی خبر یہ ہے کہ اموات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
تازہ رپورٹ کے مطابق آج ریاست میں 31531 کورونا کے معاملات درج ہوئے اور 403 اموات ہوئیں۔ اب تک ریاست میں اس بیماری سے متأثر ہونے والوں کی تعداد بائیس لاکھ تین ہزار چار سو باسٹھ ہوگئی ہے اور اکیس ہزار آٹھ سو سینتیس افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ ان حالات میں ہمیں کس قدر احتیاط کرنے کی ضرورت ہے اس کا اندازہ اس تعداد سے لگایا جاسکتا ہے۔
اکتیس ہزار پانچ سو اکتیس معاملات میں صرف بنگلورو اربن میں آج آٹھ ہزار تین سو چوالیس افراد کورونا سے متأثر ہوئے ہیں۔ ریاست بھر میں بائیس لاکھ تین ہزار چار سو باسٹھ افراد میں سے پندرہ لاکھ اکیاسی ہزار چار سو ستاون افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں چھ لاکھ سے متجاوز معاملات اب بھی موجود ہیں۔
ذرائع : وارتا بھارتی
Share this post
