کرناٹک میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 29 معاملات آئے سامنے ، مہلوکین کی تعداد پہنچی 18

بنگلورو، 25 اپریل 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) ریاست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 29 نئے کیس رپورٹ ہوئے، ریاست میں محکمہ صحت نے جمعہ کو کہا کہ مثبت کیسوں کی مجموعی تعداد 474 ہوگئی ہے۔  جن میں سے 152 مریض صحتیاب ہوچکے ہیںاور 18 مریض مہلک وائرس کے سبب فوت ہوچکے ہیں۔
ریاست میں محکمہ صحت نے مزید کہا کہ ریاست میں 304 فعال کیسز موجود ہیں جن میں سے پانچ مریضوں کو انسٹی ٹینس کیئر یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ جمعہ کو مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 752 نئے کوویڈ۔19 کیس رپورٹ ہوئے، ملک میں کل کیسز کی تعداد 23،452 ہے۔
کل تعداد میں سے17،915 ایکٹو کیسز ہیں اور 4،814 مریض ٹھیک  ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 37 نئی اموات کی اطلاع کے ساتھ، مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 724 اموات تک پہنچ گئی۔

Share this post

Loading...