بنگلورو 11؍ دسمبر 2021(فکروخبر نیوز) پیر سے شروع ہونے والے سرمائی اجلاس کے دوران جبری مذہبی تبدیلی بل کے خلاف کانگریس متحد نظر آرہی ہے۔ اپوزیشن کانگریس ایسے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ کانگریس بل کی مخالفت کرے گی کیونکہ یہ ایک مخصوص کمیونٹی کو نشانہ بناتا ہے۔ کنکا پورہ کے ایم ایل اے نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو ایسی غلط مہم جوئی کی کوشش نہیں کرنی چاہئے کیونکہ کسی بھی کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا درست نہیں ہے۔ بی جے پی کے بہت سے لیڈران بشمول وزیر داخلہ اراگا جنیندرا نے کہا تھا کہ جبری مذہب کی تبدیلی کو روکنے کے لیے اس طرح کے قانون کی ضرورت ہے۔
Share this post
