کرناٹکا بند کا بھٹکل پر کوئی اثر نہیں، بی جے پی نے نکالی ریلی

 

بھٹکل 28؍ مئی 2018(فکروخبر نیوز) کرناٹکا بند کا کوئی خاص اثر بھٹکل میں نظر نہیں آیا۔ معمول کے مطابق صبح بازار کھلے اور خریدوفروخت بھی ہوئی۔ ہر جگہ زندگی پر اپنے معمول پر رہی البتہ بی جے پی کی جانب سے منائے جارہے کرناٹکا بند کی حمایت کرتے ہوئے تعلقہ اگریکلچر سوسائٹی کی جانب سے آئی بی دفتر سے ایک ریلی اسسٹنٹ کمشنر دفتر پہنچی جہاں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو ایک یادداشت پیش کی ۔ ایچ ڈی کمار سوامی کی جانب سے کسانوں کے قرضہ معاف کیے جانے کا وعدہ پورا نہ ہونے پر یہ بند منایا گیا۔ ریلی میں بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک اور دیگر بی جے پی کے قائدین اور کارکنان نے شرکت کی۔ ملحوظ رہے کہ دو دن بی جے پی کی جانب سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بند کو کامیاب منانے کے لیے اپیل بھی کی گئی تھی لیکن اس اپیل کاعوام پر کوئی خاص اثر نظر نہیں آیا۔

Share this post

Loading...