بھٹکل:05/ جون 2020(فکروخبر نیوز) ریاست کرناٹکا میں کورونا متاثرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، جمعہ کے روز ریاست میں ریکارڈ 515 نئے معاملہ سامنے آنے کے بعد متاثرین کی جملہ تعداد 4835 تک پہونچ گئی ہے، جبکہ مثبت خبر یہ ہے کہ اس دوران 83 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں
تفصیلات کے مطابق 515 نئے معاملات میں تقریبا 93 فیصد معاملات دوسری ریاستوں خصوصا مہاراشٹرا سے واپس آنے والوں کے ہیں
ضلع اڈپی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 204 افراد میں کورونا کی تصدیق کی گئی ہے جس کیبعدضلع میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 768 ہو گئی ہے
اڈپی میں 204 نئے معاملات میں مردوں کی تعداد کافی زیادہ ہے، 157 مرد کورنا پوزیٹیو پائے گئے ہیں جبکہ چالیس خواتین اور سات بچوں میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،رپورٹ کے مطابق ان میں سے 203 افراد حال ہی میں مہاراشٹرا سے لوٹے تھے جن کا ٹیسٹ کرایا گیا تھا،جبکہ چیک پوسٹ پر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ایک پولس اہلکار کا ٹیسٹ بھی مثبت پایا گیا ہے
اسی کے ساتھ اڈپی میں 108 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے، جبکہ 659 کیسز ایکٹو ہیں جبکہ ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے
وہیں جنوبی کینرا میں بھی آج 8 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے،جن میں سات خواتین اور ایک مرد شامل ہیں ،اسی کے ساتھ ہی جنوبی کینرا میں جملہ مریضوں کی تعداد 151 ہو گئی ہے،جن میں سے 76 افراد صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں جبکہ 68 معاملات ایکٹو ہیں،
بتادیں کہ ریاست میں 13 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں جن میں سے ایک وینٹیلیٹر کے سہارے پر ہے
Share this post
