شوانندا نائک کے حالیہ جے ڈی ایس میں شمولیت کے بعد پارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ عنقریب ہونے والے ایم پی انتخابات میں جے ڈی ایس کی جانب سے اُترکنڑا حلقے کے اُمیدوار کے طور پر شوانندا نائک کو ٹکٹ دی جائے گی ،اس نشست میں جناب عنایت اللہ صاحب نے گذرے اسمبلی انتخابات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ شکست کے پیچھے اپنے ہی پارٹی کے کچھ لوگ تھے ان کا تعلق تعلقہ کے مضافاتی علاقوں سے تھا، ہم شکایت نہیں کررہے ہیں مگر یہ بات ضرور کہیں گے کہ اس طرح کے لوگوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ اس موقع پر انہوں نے پارٹی کی جانب سے شوانندا نائک کا پرزور استقبال کیا اور کہاکہ ایم پی کے انتخابات میں تیاری کے لیے کمٹہ میں اتوار کے روز ایک بہت بڑا جلسہ منعقد کیا گیا ہے جس میں پارٹی کے کارکنان کو بہت ساری ہدایات دی جائیں گی اور ان کو ایم پی کے انتخابات کے سلسلہ میں کام سے آگاہ کیا جائے گا ۔ اس جلسہ میں ہمیں پتہ چلے گا پارٹی کی اب موجودہ صورتحال کیا ہے ۔ شیوانند نائک کے سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں کام کرکے دکھایا ہے ۔ اگر ان کو صحیح طرح سے ساتھ دیا جائے گا تو وہ یقیناًہماری پارٹی کی طرف سے ایم پی بن جائیں گے ۔ شیوانند نائک نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوائے جے ڈی ایس پارٹی کے کہیں بھی ایسے لیڈر نظر نہیں آئے جن کے ہاتھ بدعنوانی سے پاک ہوں، مودی کا تذکرہ تو چھوڑئے وہ تو دور کے ہیں خود اپنے حلقوں میں دیگر پارٹی سے وابستہ ایسے کئی لیڈران ہیں جو پیٹھ میں چرا گھونپتے ہیں، جب کہ سامنے سے ہنستے ہنستے گذر جائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے پارٹی میں شمولیت کا تذکرہہ کرتے ہوئے کئی ساری باتوں پر روشنی ڈالی اور پارٹی کارکنان سے تعاون کی اپیل کی ۔ قریب چھ بجے یہ پروگرام اختتام کو پہنچا۔
Share this post
