ہوناور 16؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) تعلقہ کے کرکی اہم شاہراہ 66پرلاری اور مسافر بردار ٹیمپو کے درمیان پیش آئے سڑک حادثہ میں پانچ مسافر کے ہلاک ہونے کی واردات کل پیش آئی ہے۔ حادثہ میں قریب پندرہ مسافر زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے کئی ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ سنیچر کی شام ساڑھے چھ بجے پیش آیا۔ مہلوکین کی شناخت کملاکر بھنڈاری ، موہن میستھا ، ناگراج نائک ، سیمنت میڈیوال اور ان کی چھ سالہ بیٹی سنچنا میڈیوال کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاری تیز رفتاری کے ساتھ آنے کے دوران ڈرائیور توازن کھوبیٹھا اور مخالف سمت سے آرہی ٹیمپو سے جاٹکرایا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹیمپو کے پرخچے اڑگئے اور مسافرچیخنے اور چلانے لگے۔ بتایا جارہا ہے کہ کچھ اموات موقعۂ واردات پر ہوئیں اور بعض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسے۔شدید زخمی افراد کو منیپال اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حادثہ کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے ٹرافک نظام متأثر رہا۔ ہوناور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
