بتایا جارہا ہے کہ کیرلا سے تعلق رکھنے والے ولسن نامی شخص کی ملکیت والی زمین کارکلا کے مقیم بیجو تھامس نے کرایہ پر لی تھی جس میں اس نے یہ امونیم نائٹریٹ چھپا رکھا تھا۔بتایا جارہا ہے کہ ملزم بیجو تھامس اس سے پہلے 2007 ، 2010 اور 2014 میں امونیم نائٹریٹ کو چھپائے رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔ اس چھاپہ مارکارروائی میں ملزم فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
پارکنگ پر اعتراض:بس ڈرائیور بنا آٹو رکشہ ڈرائیور کے ظلم کا نشانہ
منگلور 22؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) ایک آٹو رکشہ ڈرائیور کی جانب سے بس ڈرائیور کو زدوکوب کیے جانے کی واردات کل رات ڈکٹر امبیڈکر سرکل (جیوتی سرکل) پر پیش آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگلور سے آنے والی کے ایس آرٹی سی بس کے ڈرائیور نے اپنی بس ڈاکٹر امبیڈکر سرکل کے قریب واقع آٹو رکشہ پارکنگ کے سامنے کھڑی کرنے کی کوشش کی۔مگر وہاں موجو دایک آٹور کشہ ڈرائیور نے اعتراض جتاتے ہوئے فوری بس کو دوری جانب لے جانے کی ہدایت کی اسی بات کو لے کر دونوں میں لفظی جھڑپ شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے رکشہ درائیور بس ڈرائیور پر پل پڑا۔ بتایاجارہا ہے کہ بس کے پیچھے کھڑی ایک موٹر سائیکل کے ڈرائیور نے بھی بس ڈرائیور کو زدوکوب کرنے میں رکشہ ڈرائیور کا ساتھ دیا ہے۔ زخمی بس ڈرائیور قریبی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ بندرگاہ پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور معاملے کی تحقیقات کررہی ہے ۔
Share this post
