گھر والوں نے اس کی اطلاع پولیس تھانہ میں کردی ۔ جائے واردات پر کرائم پولیس انسپکٹر جانسن ڈیسوزا اپنے عملہ کے ہمراہ پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ بتایا جارہا کہ چور کمرے کے روشن دان سے گھر کے اندر داخل ہوئی اور مذکورہ واردات انجام دی۔ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیے جانے کے بعد تحقیقات جاری ہیں۔
اڈپی : غیر قانونی طور پر پستول فروخت کرتے ہوئے دو افراد گرفتار
اڈپی 06؍ اپریل (فکروخبرنیوز) غیر قانونی طور پر پستول فروخت کرنے والے دوافراد کو سائبیرا کٹے سے اڈپی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ گرفتارہ شدہ افراد کی شناخت کنداپو رسے تعلق رکھنے والے یوگیش (29) اور سہیل (29) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ پولیس نے مذکورہ افراد کے قبضہ سے ایک پستول ، سات پستول کی گولیاں، تین موبائل فون اور ایک لاکھ چوتیس ہزار روپئے نقدی کے علاوہ ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ہے۔ ملزمین کو برہماور پولیس کی تحویل میں دے دیاگیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
غسل خانہ کی کھڑکی سے لٹک کر نوجوان کی خودکشی
منگلور 06؍ اپریل (فکروخبرنیوز) ستائیس سالہ نوجوان کی جانب سے تین ہفتہ قبل خودکشی کی ناکام کوشش کے بعد دو روز قبل غسل خانہ کی کھڑکی سے لٹک کر خود کشی کرلیے کی جانے کی واردات کلماڈی میں دوروزقبل پیش آئی ہے ۔ مہلوک نوجوان کی شناخت الوائن فرنانڈیس (27) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تین ہفتہ قبل کالماڈی ہی میں مذکورہ نوجوان نے خودکشی کی ناکام کوشش کی تھی جس کے بعد اس کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ اس نوجوان کو پہلے واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد بعض لوگوں کی جانب سے سمجھایا بھی گیا تھا لیکن اس کے باوجود اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایاہے ۔ خودکشی کرلیے جانے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
Share this post
