بنگلورو 09 جون 2021 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) ریاست کے ریوینیو وزیر آر اشوکا نے بدھ کے روز اشارہ دیا ہے کہ ریاست 14 جون کے بعد چار سے پانچ مراحل میں انلاکنگ کی طرف جاسکتی ہے۔ اموات کی تعداد اور نئے کیسوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے ایک بار میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں ہوگی۔ وزیر بسوراج بومائی، وزیر صحت کے سدھاکر اور میں نے وزیر اعلی سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔ یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون مرحلوں میں نرمی کی جائے گی، شاید یہ چار سے پانچ مراحل میں کیا جاسکتا ہے۔ پہلے صبح چھ بجے سے دس بجے کے درمیان جو نرمی ہوگی، اس میں مزید توسیع ہوسکتی ہے، پارکوں پر واک کے لئے جانے والوں کو بھی کچھ راحت مل سکتی ہے۔ وزیر اعلی کے ذریعہ یہ سب حتمی فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا۔چیف منسٹر بی ایس یدیورپا ممکن ہے کہ ایک یا دو دن میں وزراء، عہدیداروں اور ماہرین کا اجلاس بلا کر فیصلہ کریں گے۔ کہا جاتا ہے کہ ماہرین پر مشتمل ریاستی تکنیکی مشاورتی کمیٹی (ٹی اے سی) نے بھی ریاست میں سرگرمیاں آہستہ آہستہ کھولنے کی سفارش کی ہے۔نوٹ کرتے ہوئے کہ بنگلورو میں روزانہ نئے کیسوں کی تعداد 2000 ہے، اسے 500 سے نیچے آنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم انلاک ہوتے ہیں تو ہمیں مثبت معاملات میں ہونے والے اضافے کو بھی دھیان میں رکھنا ہوگا۔کرناٹک کی حکومت نے ابتدائی طور پر 27 اپریل سے 14 دن کورونا کرفیو کا اعلان کیا تھا، لیکن اس کے بعد 10 مئی سے 24 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، کیوں کہ COVID معاملات میں اضافہ ہوتا رہا۔لاک ڈاؤن کے نتائج اور ماہرین کے مشورے کا حوالہ دیتے ہوئے اسے مزید 7 جون تک اور پھر 14 جون تک بڑھا دیا گیا۔
Share this post
