اپنا انگڈی 13/ جون 2019(فکروخبر نیوز) ٹرانسفر مر کے قریب بجلی درستگی کا کام کرنے کے دوران ایک لائن مین کو بجلی کا جھٹکا لگنے کی وجہ سے موت واقع ہونے کا واقعہ نکاڈی کے قریب بیریکے میں پیش آیا ہے۔ مہلوک کی شناخت میتایا نائک (35) مقیم داونگیرے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو اپنا انگڈی میسکام میں ملازمت کیا کرتا تھا۔ بدھ کے روز نائک پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب بجلی درستگی کا کام کیا کرتا تھا اور اس وقت مین لائن بند کردی گئی تھی۔ درستگی کے بعد جب بجلی آن کردی گئی تو اس وقت نائک ٹرانسفر مر پر ہی موجود تھا اور اسی وقت بجلی لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ بجلی لگتے ہی وہ گرپڑا اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ مہلوک کے ورثاء میں ایک بیوی اور ایک بیٹی ہے۔
Share this post
