کرناٹکا میں نافذ کرفیو کو کانگریس نے بی جے پی کا کرفیو دیا قرار

Karnataka, Karnataka Congress,KPCC,DK shi DK shivakumar,bjp, karanataka bjp

بنگلورو 07 جنوری 2022(فکرو خبر نیوز/ذرائع)  کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ ڈی کے شیوکمار نے جمعہ کو کرناٹک میں روزانہ رات کے کرفیو اور ویکنڈ کرفیو کی پابندیوں کو مکمل طور پر غیر سائنسی قرار دیا اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
 کے پی سی سی کے دفتر میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیوکمار نے کہا کہ بی جے پی حکومت سائنسی حقائق یا زمینی حقائق پر بات نہیں کر رہی ہے بلکہ اپوزیشن کو شکست دینے اور بغیر کسی معقول وجہ کے لوگوں کو غیر ضروری مشکلات میں ڈالنے کی سیاست میں ملوث ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوویڈ کرفیو نہیں ہے بلکہ بی جے پی کا کرفیو اور لاک ڈاؤن ہے۔ لوگ اور تاجروں کے ساتھ ساتھ محنت کش طبقے کو تکلیف ہو رہی ہے، شیوکمار نے کہا کہ پوری ریاست میں انفیکشن کی شرح بمشکل 2 فیصد ہے اور کرفیو یا لاک ڈاؤن کو نافذ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ حکومت کو متاثرین اور ہسپتالوں میں داخل ہونے والے افراد کی تعداد، کتنے آئی سی یو میں ہیں یا وینٹی لیٹرز پر اصل حقائق سامنے لانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پوزیٹیوٹی کی شرح اور ہسپتال میں داخل ہونے کے ریکارڈ کو جاری کیا جانا چاہیے۔

Share this post

Loading...